پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال، سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست ہو گیا: چیئر مین کرکٹ بورڈ

جمعہ 28 نومبر 2014 20:09

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال، سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست ہو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کینیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے، کامیابی سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو گئی ہے جبکہ سپنر سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن اب 15 ڈگری سے کم ہو گیا ہے، اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پریکٹس کریں گے تا کہ ان کا ایک اور ٹیسٹ کروایا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گورننگ بورڈ نے دوہری ذمہ داری ادا کرنے والے تمام ملازمین کو ایک عہدہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ آ ئندہ برس سے سپر لیگ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل آئندہ ایک دو روز میں ایک اور ٹیسٹ دیں گے جس کے بعد پریکٹس کریں گے اور لیسٹر یونیورسٹی میں ایک اور ٹیسٹ دے کر ٹیم میں واپس آ سکیں گے۔انہوں نے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو خوش آئندہ قرار دیتےہوئے کہا کہ کینیا کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :