کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ‘ کرکٹ آسٹریلیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:36

کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ‘ کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلپ ہیوز کی موت کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے فوری تحقیقات کریگا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ ایک بیان میں کہا ہے کہ اعداد و شمار سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک اتفاقی حادثہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم فوری طور پر مینو فیکچررز اور حفاظت فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور ان میں مزید بہتری پیدا کرنے کیلئے مشاورت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ یہ معاملہ مفادِ عامہ کا ہے اور یہ نہ صرف آسٹریلیا کیلئے بلکہ پوری دنیا کے کرکٹروں کی بہتری کے لیے ہے۔آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز سڈنی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک میچ کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے کے دو روز بعد جمعرات کو چل بسے تھے۔

متعلقہ عنوان :