فلپ ہیوز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں سرکاری سطح پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:38

فلپ ہیوز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں سرکاری ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ فلپ ہیوز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں سرکاری سطح پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ میموریل سروسز فل ہیوز کے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے ایس جی سی میں منعقد ہوں گی، نیوساوٴتھ ویلز کے سربراہ برائیڈ نے کہا کہ اس تقریب میں آسٹریلیا اور نیوساوٴتھ ویلز کیلیے کھیلنے والے فل ہیوز کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع میسر اٰئیگا، 26 ویں سالگرہ سے محض 3 دن قبل دنیا سے کوچ کرجانے والے فل ہیوز کے سوگ میں آسٹریلوی فضا دوسرے دن بھی سوگوار رہی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ابھی اس بات کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آئندہ ہفتے سے بھارت کے خلاف برزبین میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ شیڈیول کے مطابق شروع ہو گا یا نہیں۔فل ہیوز نے 2009 سے 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1500 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :