شان ایبٹ پوری طرح ٹوٹ چکے ہیں ‘ باز جیسن گلیسپی

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:38

شان ایبٹ پوری طرح ٹوٹ چکے ہیں ‘ باز جیسن گلیسپی

سڈنی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) شان ایبٹ پوری طرح ٹوٹ چکے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق فل ہیوز کو باوٴنسر کروانے والے فاسٹ باوٴلر شان ایبٹ اپنی زندگی کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں سابق آسٹریلوی گیند باز جیسن گلیسپی کے مطابق اس سانحے کے باعث ایبٹ کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے اور وہ پوری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے کہاکہ ایبٹ ساری عمر اس حادثے سے خوفزدہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں کسی سوال کا جواب نہیں دینا تاہم مجھے یقین ہے کہ وہ خود کو قصوروار تصور کررہے ہوں گے اور شاید وہ کافی عرصے تک ایسا ہی محسوس کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایبٹ جلد اس صورت حال سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ہم انہیں نیو ساوٴتھ ویلز اور شاید آسٹریلیا کیلئے بھی کھیلتا دیکھیں۔اکتوبر میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے ایبٹ کو ییوز کے گیند لگنے کے فوری بعد مدد کیلئے پہنچتے دیکھا گیا تھا۔