فیفا نے سابق بھارتی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری البرٹو کو رشوت ستانی کے الزام میں تین برس کی پابندی عائد کر دی

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:55

فیفا نے سابق بھارتی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری البرٹو کو رشوت ستانی کے ..

زیورخ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے بھارتی فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری البرٹو کولاکو کو رشوت ستانی کے الزام میں تین سال کی پابندی عائد کر دی۔ البرٹو پر الزام ہے کہ انہوں نے 2009ء میں فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے متنازع انتخابات میں پیسوں کے عوض اپنا ووٹ فروخت کیا۔

(جاری ہے)

فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 61 سالہ البرٹو کو 2009ء میں فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے متنازع انتخابات میں رشوت لینے پر قصور وار ٹھہرا دیا گیا ہے اسلئے ان پر تین سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے اور اس عرصے کے دوران وہ نہ ہی نیشنل اور انٹرنیشنل فٹ بال کی کسی سرگرمی میں حصہ لے سکیں گے۔

فیفا نے رشوت ستانی کے الزام میں محمد بن ہمہم کو تا حیات پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ منگولین فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ کو بھی رشوت کے الزام میں پانچ برس کی پابندی عائد کی تھی۔