انجلینا جولی فلم ’ ان بروکن‘ کی پروموشن میں مصروف ،25 دسمبر کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:57

انجلینا جولی فلم ’ ان بروکن‘ کی پروموشن میں مصروف ،25 دسمبر کو سینماء ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ہالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلینا جولی ان دنوں اپنی فلم ان بروکن کی پروموشن میں مصروف ہیں،جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلم ان بروکن کی پروموشن کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں انجلینا جولی اور ساتھی اداکار جیک اوکونل نے شرکت کی ،انجلینانے فلم نا بروکن کو جنگ سے متاثرہ افراد کیلئے امید کا پیغام قرار دیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں اداکارہ انجلینا جولی کے مداحوں کا ہجوم امڈ آیا،بائیوگرافیکل فلم لوئس زیمپرینی نامی امریکی اولمپک رنر کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے جسے جاپانی فوج جنگی قیدی بنا لیتی ہے،انجلینا جولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ان بروکن 25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :