فن اداکاری سمندر کی طرح ہے جس کی وسعت کا اندازہ لگانا مشکل ہے ‘ عابد علی

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:06

فن اداکاری سمندر کی طرح ہے جس کی وسعت کا اندازہ لگانا مشکل ہے ‘ عابد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ فن اداکاری سمندر کی طرح ہے جس کی وسعت کا اندازہ لگانا مشکل ہے ، میں نے مسلسل محنت سے اس مقام پر پہنچا ہوں کہ آج لوگ مجھے عابد علی کے نام سے جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ میں نے اپنی مقبولیت پر کبھی فخر نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے خدا کا شکر ادا اکرتا ہوں جس نے مجھے اتنی عزت اور مقام دیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں ان چند آرٹسٹوں میں سے ہوں جنہوں ریڈیو ، ٹی وی ، فلم اور تھیٹر چاروں میڈیم میں کام کیا ۔ میں پچھلے 35سالوں سے شوبز میں کام کر رہاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئرز سے رہنمائی لینے چاہیے کیونکہ آج کے دور میں سینئرز ہی ان کے لئے اکیڈمی کا ردجہ رکھتے ہیں ۔