برینڈن میک کولم ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کیوی بلے باز بن گئے

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:40

برینڈن میک کولم ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کیوی بلے باز ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن میک کولم نے نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا نے کا اعزازحاصل کرلیا۔ میک کولم نے پاکستان کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 78 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

(جاری ہے)

کیریئر کی دسویں سنچری داغ کر میک کولم نے ہم وطن سٹیفن فلیمنگ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔یوی کپتان برینڈن میکولم نے محض30 گیندوں پر50رنزمکمل کرکے اپنی ملکی تاریخ کی دوسری تیزترین ٹیسٹ ففٹی رجسٹرڈکرائی۔اس سے قبل ٹم ساوٴتھی نے 2008ء میں انگلینڈکے خلاف29 گیندوں پر 50رنز مکمل کرکے کیوی تاریخ کی تیزترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :