برینڈن میکولم ،کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کی شراکت کا نیا کیوی ریکارڈ بنا ڈالا

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:41

برینڈن میکولم ،کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کی شراکت کا نیا کیوی ریکارڈ ..

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29نومبر 2014ء )کیوی کپتان برینڈن میکولم اور ان کے پارٹنر کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کی شراکت کا نیا کیوی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز برینڈن میکو لم او ر کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف دوسری وکٹ کے لیے 297رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ اس سے پہلے سابق کیوی بیٹسمین جان رائٹ اور اے جونز نے انگلینڈ کے خلاف 6فروری 1992ء کو ولنگٹن کے مقام پر 241رنز کی شراکت داری قائم کی تھی ۔