میچ میں واپس آنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی،محمد حفیظ

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:08

میچ میں واپس آنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی،محمد حفیظ

شارجہ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ قومی اسپنرز نے اچھی بالنگ نہیں کی۔ برینڈن میکلم کی اننگز بہت زبردست تھی۔ میچ میں واپس آنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔شارجہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے برا دن رہا۔ میککلم نے زبردست اننگزکھیل کر سارا پریشر ہمارے اوپر ڈال دیا۔

میچ میں واپس آنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ڈبل سنچری نہ بنانے کا افسوس ہے۔ قومی بیٹسمینوں نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بڑا اسکور نہ ہوسکا۔پروفیسر نے مزید کہا کہ فل ہیوز کا واقعہ افسوسناک ہے۔ کھلاڑی جذباتی ہوگئے تھے کرکٹ پر فوکس کرنے میں مشکل ہورہی تھی۔ محمد حفیظ نے اپنی کیرئیر بیسٹ اننگزفل ہیوز کے نام کردی۔