حکومت نے ضلعی ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بچوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے 10کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال میں مشینری وغیرہ فراہم کی جائیگی

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:21

حکومت نے ضلعی ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بچوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیر ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) حکومت نے ضلعی ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بچوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ہسپتال میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال میں مشینری وغیرہ فراہم کی جائیگی اور آئندہ مالی سال کے دوران کے دوران سول ہسپتال سرگودھا میں مختلف جدید مشینری جن میں اینجیو گرافی‘ ایکو‘ سی ٹی سکین مشین اور دیگر اہم مشینیں شامل ہیں وہ فراہم کی جائینگی جس کیلئے محکمہ صحت سرگودھا نے پی سی ون تیار کرنا شروع کردیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سول ہسپتال سرگودھا کو تمام مشینری فراہم کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں ان مشینوں کے آنے سے مریضوں کو لاہور اور فیصل آباد منتقل کرنے کی بجائے ان مریضوں کو سرگودھا میں ہی تمام طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے 10 کروڑ کے فنڈز آئندہ ماہ سول ہسپتال انتظامیہ کی صوابدید پر مشینری خریدنے کیلئے محکمہ صحت کو فراہم کردیئے جائینگے اس رقم سے فوری ضرورت کی مشینری خرید کر سول ہسپتال میں نصب کی جائیگی تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :