شارجہ ٹیسٹ : میکولم ،حفیظ نے نئی تاریخ رقم کر دی

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:34

شارجہ ٹیسٹ : میکولم ،حفیظ نے نئی تاریخ رقم کر دی

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29نومبر 2014ء ) پاکستان اور نیوزی کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے 190سے زائد رنز سکور کرنے کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں دونوں کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جب کیوی کپتان برینڈن میکولم نے 190کا ہندسہ پار کیا تو ٹیسٹ کرکٹ کی 138سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ دونوں ٹیموں کے افتتاحی بلے بازوں نے 190 سے زائد رنز بنائے ہوں ۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ محمد حفیظ نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 197رنز بنائے تھے ۔