ڈاکٹر خالد سومرو کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی ‘ جماعت کے اہم رہنما اور سرگرم کارکن تھے ‘ مولانا عبد الغفور حیدری

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:40

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما اور سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد سومرو کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی ‘ وہ جماعت کے اہم رہنما اور سرگرم کارکن تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفوری حیدری نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلانہ حملے میں ہلاکت پر مشتعل کارکنوں کو صبر سے کام لینے اور پر امن رہنے کی تلقین کی ‘ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ڈاکٹر خالد سومرو کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی، ڈاکٹر خالد سومرو نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا ڈاکٹرخالدسومروکی شہادت سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن قانون ہاتھ میں لینے اور توڑ پھوڑ سے گریز کریں اور پرامن رہیں۔