زمبابوے بنگال ٹائیگرز کے سامنے بے بس ،چوتھے میچ میں بھی 21رنز سے شکست

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:25

زمبابوے بنگال ٹائیگرز کے سامنے بے بس ،چوتھے میچ میں بھی 21رنز سے شکست

میرپور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء )بنگلہ دیش نے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی زمبابوے کو 21رنز سے شکست دیکر 5میچوں کی سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کرلی ، بنگالی ٹائیگرز سیریز میں وائٹ واش کیلئے پرامید ،256رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 235رنز ہی بنا سکی ،محمد اللہ کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ محمد اللہ کے شاندار ناٹ آؤٹ 82رنز ،مشفق الرحیم نے 77رنز بنائے ، زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر کی 63رنز کی اننگز رائیگاں ،مائر نے 52رنز کھیلی ۔

میرپور میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 14رنز پرانعام الحق 5رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،31رنز پر تمیم اقبال بھی 16رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امیر الکیاس بھی صرف 5رنز بنا سکے جبکہ 32کے مجموعی سکورپر آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی صرف ایک رنز بنا کر چلتے بنے اس کے بعد محمد اللہ اور مشفیق الرحیم نے بیٹنگ کو سنبھالا دیا اور شاندار پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 166پر پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

مشفق الرحیم 77رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد اللہ 82رنز کی نا ٹ آؤٹ اننگز کھیلی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے 39رنز بنائے ۔ زمبابوے کی جانب سے ماڈزیوا اور مائر نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔256رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 235رنز بنا سکی برینڈن ٹیلر 63اور مائر 52رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ چیکباوا نے 26رنز بنائے ۔ کپتان چکمبورا صرف 4رنز بنا سکے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن ، جبیر الحسن اور روبیل حسین نے 2,2کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا