برطانوی ملکہ ’وکٹوریہ‘کا معاشقہ منظر عام پر آگیا،ملکہ کے خادم خاص جان بران کیساتھ مشکوک تعلقات تھے جو ملکہ کو اپنے ساتھ شراب پلاتے اور بے تکلفی سے لے کر محل میں گھومتے رہتے

مشہور مورخ اور ملکہ کی سوانح عمری کے مصنف اے این ولسن کا انکشاف

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:28

برطانوی ملکہ ’وکٹوریہ‘کا معاشقہ منظر عام پر آگیا،ملکہ کے خادم خاص ..

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) سلطنت برطانیہ کی مشہور زمانہ حکمران ملکہ وکٹوریا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے اپنے خادم خاص جان بران کے ساتھ مشکوک تعلقات تھے اور دونوں ایک ہی بستر پر استراحت کرتے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن انکشاف مشہور مورخ اور ملکہ کی سوانح عمری کے مصنف اے این ولسن نے کیا ہے۔ولسن کہتے ہیں کہ ملکہ کے خاوند کی وفات کے بعد جان بران کو ان کی بال مور میں تعیناتی سے ہٹا کر ملکہ کی خدمت کیلئے بکنگھم پیلس لایا گیا۔

وہ 6فٹ قد کے تنو مند شخص تھے اور ان کے چہرے پر گھنی داڑھی اور مونچھیں بھی تھیں۔ وہ شکار اور تفریحی دوروں پر ملکہ کے ساتھ ہوتے تھے اور ابتداء میں محل کے خدام بہت خوش تھے کہ ان کے آنے کے بعد ملکہ شوہر کے غم کو بھول رہی تھیں۔

(جاری ہے)

رفتہ رفتہ محل کے مکینوں کی خوشی پریشانی میں بدلنے لگی کیونکہ ملکہ اور جان بران کے درمیان قربت اور بے تکلفی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔

وہ ملکہ کو اپنے ساتھ شراب پلاتے اور انہیں بے تکلفی سے لے کر محل میں گھومتے رہتے۔اس سے پہلے کچھ مورخین یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے شادی بھی کی تھی اور ایک بچہ بھی پیدا ہوا لیکن ولسن کا کہنا ہے کہ یہ بات تو درست ہے کہ وہ اکٹھے سوتے تھے تاہم ان کے درمیان میاں بیوی کا تعلق نہ تھا۔کچھ شرارتی ملازمین اور خادم، جان بران کو ملکہ کا گھوڑا بھی کہتے تھے اور ملک کے طول و عرض میں ان کے معاشقے کی کہانیاں مشہور تھیں لیکن حکام نے ان پر پردہ ڈالے رکھا اور تاریخ میں ملکہ وکٹوریا کو ایک عظیم اور اعلیٰ کردار کی حامل حکمران دکھایا۔