بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں‘ فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی‘ثناء

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:33

بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں‘ فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) اداکارہ ‘ثناء نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں‘ فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی‘ جب پاکستانی اسٹوڈیوز ویران ہونگے تو پھر فنکاروں کو یہ حق ہے کہ وہ دوسرے ملکوں میں جا کر کام کریں۔ ”اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

29نومبر 2014ء“ سے گفتگو میں اداکارہ ثناء نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں میرے کام کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور حال ہی میں مجھے ایک نئی فلم میں بھی سائن کیا گیا ہے جس میں میرے علاوہ اکشے کمار اور دیگر فنکار بھی کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں لیکن ہم سب کو اپنے ملک کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے اور میں بھی پاکستان کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیتی۔