کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ غلام محی الدین

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:36

کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ غلام محی الدین

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ اپنے ابتدائی دور سے لیکر اب تک میں نے ہمیشہ جنون کے ساتھ اداکاری کی ہے اور جب میں اداکاری کر رہا ہوتا ہوں تو مجھے اپنے ارد گرد کے ماحول کا بالکل احساس نہیں ہوتا مگر آج نئے اداکارہ اس طرح کام نہیں کرتے جس طرح ہمارے وقتوں میں ہوا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان‘ بھارت‘ چین اور جاپان میں میری اور بابرہ شریف کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا اور میری پہلی فلم ”میرا نام ہے محبت“ بھی میرے مد مقابل بابرہ شریف ہیروئن تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بڑی سکرین تک پہنچا یہ صرف خدا کی مہربانی ہے۔