عظیم بیٹسمین یونس خان 37 برس کے ہو گئے

ہفتہ 29 نومبر 2014 15:50

عظیم بیٹسمین یونس خان 37 برس کے ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بیٹسمین اورسابق کپتان یونس خان 37برس کے ہو گئے ۔ سوشل میڈیا کے مطابق یونس خان 29نومبر1977ء کومردان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغاز26فروری تایکم مارچ2000ء کوراولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کیا اور شارجہ میں جاری نیوزی لینڈکے خلاف ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جہاں وہ اپنی سالگرہ منائیں گے۔

(جاری ہے)

یونس خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کیرےئرکاآغاز13فروری2000ء کوکراچی میں سری لنکا کے خلاف کیااورآخری ون ڈے میچ23اگست2014ء کوہمبٹوٹامیں سری لنکاکے خلاف کھیلا۔پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ28اگست2006ء کوبرسٹول میں انگلینڈکے خلاف کھیلااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ30دسمبر2010ء کوکرائسٹ چرچ میں سری لنکاکے خلاف کھیلا۔یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں95ٹیسٹ میچوں کی 170 اننگز میں 54.03کی اوسط سے 8322رنزبنائے جن میں28سنچریاں اور29نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 313 رنزہے۔