مصباح الحق کو کیلنڈر آف دی ایئر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزاررنزمکمل کرنے کیلئے 130رنز درکار

ہفتہ 29 نومبر 2014 15:50

مصباح الحق کو کیلنڈر آف دی ایئر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزاررنزمکمل کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کیلنڈر آف دی ایئر 2014ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزاررنزمکمل کرنے کے لئے 130رنز درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق 2014ء کے دوران10میچوں کی16اننگزمیں66.92کی اوسط سے870رنزبنائے جن میں4سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور135رنزہے۔مصباح کوایک ہزاررنزمکمل کرنے کے لئے نیوزی لینڈکے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں کم ازکم 130رنزبناناہونگے۔

متعلقہ عنوان :