یورپا لیگ، ٹوٹنہم،ایورٹن،انٹر میلا ن اورڈائینامو ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

ہفتہ 29 نومبر 2014 15:57

یورپا لیگ، ٹوٹنہم،ایورٹن،انٹر میلا ن اورڈائینامو ناک آؤٹ مرحلے میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ٹوٹنہم،ایورٹن، ایف سی بل،ڈینامو ماسکو،انٹر میلا ن اورڈائینامو کیف نے فتوحات سمیٹ کر یورپا لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔یورپا لیگ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں ٹوٹنہم نے پارٹیزن بلغراد کیخلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرکے لاسٹ 32میں جگہ پکی کرلی۔ میچ کا واحد گول بینجمن اسٹمبولی نے کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ایورٹن میں وی ایف ایل وولفزبرگ مدمقابل ہوئے۔ میچ کے پہلے ہاف کے43ویں منٹ میں رومیلا لوکاکو نے گول کرکے ایورٹن کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے 75ویں منٹ میں کیون میرلاس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اسکور 0-2کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات تک وولفز برگ جوابی وار نہ کرسکی اس طرح ایورٹن نے فتح سمیٹی۔