انگلش کلب چیلسی کو ریکارڑ 18.4 ملین پاوٴند منافع

ہفتہ 29 نومبر 2014 15:57

انگلش کلب چیلسی کو ریکارڑ 18.4 ملین پاوٴند منافع

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) انگلش فٹ بال کلب چیلسی نے سال میں 18.4 ملین پاوٴنڈ منافع کمانے کا اعلان کر دیا۔ چیلسی نے اعلان کیا کہ کلب کو ایک کروڑ 84 لاکھ پاوٴنڈ منافع حاصل ہوا ہے یہ ان کا تیسرے سال میں دوسرا سنگ میل ہے جبکہ 30 جون کو مالی سال کے اختتام تک 31 کروڑ 9 لاکھ اور 80 ہزار پاوٴنڈ کا ٹرن اوور ہو گا۔

(جاری ہے)

دو سال قبل چیلسی نے 1.4 ملین پاوٴنڈ کا منافع ہوا تھا اور جبکہ نمو میں 255.8 سے اضافہ گزشتہ پانچ سالوں کا تسلسل ہے۔ چیلسی انگلش پریمئر لیگ کے رواں سیزن میں 11 میچ کھیل کر 29 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔