پارٹی چھوڑ کرتحریک انصاف میں جانیوالے اعجاز چوہدری پر مسلم لیگ ن نے جعلی ڈگری کاالزام لگادیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 16:22

پارٹی چھوڑ کرتحریک انصاف میں جانیوالے اعجاز چوہدری پر مسلم لیگ ن نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن اسمبلی اعجاز چوہدری پر الزامات لگادیئے ہیں اور سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے موقف اپنایا کہ اعجاز چوہدری کی ڈگر ی جعلی ہے جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن نے انہیں لیکشن لڑنے کی ٹکٹ نہیں دی تھی اور آزاد امید وار کی حثیت سے الیکشن لڑا ۔

اعجاز چوہدری کے مستعفی ہونے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اعجاز چوہدری کی ڈگری متنازعہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں ملا اور جیت کے بعد اُن کاکہناتھاکہ ڈگری جعلی نہیں اور وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرناچاہتے ہیں ۔کچھ عرصہ کے بعد ان کی ڈگر ی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج ہوئی جس میں ان کی ڈگر کالعدم قرار دے دی گئی ،جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں ڈگر ی اصلی ہونے کی درخواست دائر کی ،دسمبر میں ان کی سپریم کورٹ میں تاریخ ہے اور ان کو پتہ ہے کہ ان کی ڈگر ی جعلی ہے اور یہ سپریم کورٹ میں کیس ہار جائیں گے اور نشست کھونے کے ساتھ ساتھ مقدمے کا بھی سامنا کرناپڑے گا تواُنہوں نے یہی بہتر سمجھا کہ مستعفی ہوکر جان چھڑائیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری چاہتے تھے کہ نواز شریف ان کی ڈگری اصلی ثابت کرنے میں مدد کریں لیکن ایسا کچھ بھی کرنے سے نواز شریف نے صاف انکار کردیا جس کی وجہ سے وہ مایوس ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :