ڈاکٹروں نے طاہر القادری کی ملاقاتوں پر پابندی لگا دی

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:48

ڈاکٹروں نے طاہر القادری کی ملاقاتوں پر پابندی لگا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کے ڈاکٹروں نے انہیں ہر قسم کی ملاقاتوں سے سختی سے منع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں آ رہا جس کے سبب یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے قبل ان کو 72 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا اور کوئی بھی سیاسی ملاقات کرنے یا میڈیا کو انٹریو دینے سے منع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :