نوازشریف کا یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر دس روپے تک کمی ، ہزارہ کے پورے علاقے میں موٹر ویز اور شاہراہوں کا جال بچھانے اور اپنی حکومت کی مدت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا اعلان،

45ہزار ووٹ لینے والے ایک لاکھ 45ہزار ووٹ لینے والو ں پر دھاندلی کا الزام لگارہے ہیں، دھرنے والو! آؤ دیکھو یہ نیا ،روشن پختونخواہ بن رہا ہے،نوازشریف دھرنوں میں جو زبان بولی جارہی ہے کوئی غیرتمند اسے برداشت نہیں کر سکتا، دھرنوں سے ملک پیچھے جائے گا ،بے روز گاری ختم نہیں ہوگی بڑھے گی، ترقی نہیں تنزلی ہوگی۔دھرنے عداوت ہیں،اتنے جھوٹ ساری زندگی نہیں سنے جتنے دھرنے میں سنے ، وزیراعظم ک ا ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 29 نومبر 2014 18:53

نوازشریف کا یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ..

حویلیاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر دس روپے تک کمی ،ہزارہ کے پورے علاقے میں موٹر ویز اور شاہراہوں کا جال بچھانے اور اپنی حکومت کی مدت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 45ہزار ووٹ لینے والے ایک لاکھ 45ہزار ووٹ لینے والو ں پر دھاندلی کا الزام لگارہے ہیں، دھرنے والو! آؤ دیکھو آپ ہی کی اس صوبے میں حکومت ہے ۔

یہ نیا ،روشن پختونخواہ بن رہا ہے۔آپ نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں ہم نیا پختونخوا دیکھنا چاہتے ہیں ، وفاقی حکومت نیا روشن پختونخواہ بنا رہی ہے۔دھرنوں سے ملک پیچھے جائے گا ،بے روز گاری ختم نہیں ہوگی بڑھے گی، ترقی نہیں تنزلی ہوگی۔

(جاری ہے)

دھرنے عداوت ہیں اور جوزبان نوجوانوں کو سکھائی جاتی ہے کیا آپ نئے پاکستان میں یہ زبان بولیں گے۔ان کے ماں باپ کو سوچنا چاہیے کہ وہ کہاں بچوں کو بھیج رہے ہیں ۔

غیرت مند پاکستانی اس زبان کو برداشت نہیں کر سکتا۔ اس کی سزا2018 ء کے الیکشن میں قوم آپ کو دے گی ۔اتنے جھوٹ ساری زندگی مین نہیں سنے جتنے دھرنے میں سنے ہیں،یہ ساری حدیں پھلانگ گئے ہیں ۔پاکستانی بن کر تمیز تہذیب اخلاق کی سیاست کرو ان کو بدتیمزی نہ سکھاؤ،یہ طریقہ بدلنا ہوگا۔ہفتہ کو یہاں ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ انتخابات میں پچھلی ملاقات ہوئی تھی آج میں پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔

ان وعدوں کی تکمیل کے لئے جو میں نے کئے تھے ۔مجھے وعدے اچھی طرح یاد ہیں ۔تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مجھے کچھ کچھ یاد ہے۔میں نے وعدہ کیا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئے گی تو موٹروے یہاں بنے گی ۔

آج سب سے پہلے حویلیاں میں موٹروے بنائی جارہی ہے ۔یہ حویلیاں کو برہان کو ملائے گی ۔پھر بہان سے کوٹ نجیب اللہ ،ب چیچیاں،مقصود اور پھر حویلیاں آئے گی ۔

اس کے بعد یہ موٹروے ایبٹ آباد جائے گی وہاں سے مانسہرہ ،بٹگرام ،گلگت بلتستان کی طرف رائے کوٹ جائے گی ۔یہ صرف حویلیاں کی بات نہیں ہو رہی ہے یہ حویلیاں سے مارگلہ کی پہاڑیوں سے اسلام آباد جائے گی ۔سرنگیں بنائی جا ئیں گی اور اسے اسلام آباد تک لے جائیں گے ۔پہلے چھوٹا وعدہ تھا ۔برہان سے حویلیاں تک 33 ارب خرچ ہوں گے۔33 پلوں ہوں یا 133 ارب ہم حویلیاں کے عوام پر نچھاور کرتے ہیں ۔

یہ ہزارہ کے پی کے عوام کے لئے رقم کی کوئی اہمیت نہیں ۔خوشحالی آنی چاہیے۔روشن پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ دھرنے والو! آؤ دیکھو آپ ہی کی اس صوبے میں حکومت ہے ۔یہ نیا پختونخوا بن رہا ہے ۔روشن پختونخواہ بن رہا ہے۔آپ نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں ہم نیا پختونخوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔آج وفاقی حکومت نیا روشن پختونخواہ بنا رہی ہے۔

بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا۔مرتضی جاوید عباسی بہت تنگ کرتا ہے ۔پیارے دوست کا بیٹا ہے ۔کئی دفعہ اس نے کہا یونیورسٹی کا وعدہ کیا تھا۔یونیورسٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔دھرنوں کے باوجود یہ موٹروے بنا رہے ہیں ۔یونیورسٹی بن رہی ہے۔گیس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔کمی پوری ہوگی تو حویلیاں میں پہلے گیس آئے گی ۔مجھے اب یہ خدشہ ہے کہ موٹروے اور یونیورسٹی بن رہی ہے ۔

گیس بھی آئے گی اس پر کہیں دھرنا نہ شروع ہوجائے کہ یہ کیوں ہو رہا ہے؟۔یہ تو ابتدائہے ۔ گلگت بلستان کے وزیراعلی اور گورنر بیٹھے ہوئے ہیں ان سے پوچھیں خنجراب سے لیکر رائے کوٹ تک بہترین سڑک ایکسپریس وے بن چکا ہے ۔عطاء آباد کا حصہ مکمل ہو رہا ہے ۔رائے کوٹ سے تھاکوٹ تک بہترین ایکسپریس وے بنے گی وہ اس موٹروے سے ملے گی ۔یہاں ریلوے آئے گی جو اسے پشاور کراچی سے ملائے گی ۔

ایک ریلوے اسلام آباد سے مظفر آباد جائے گی اور یہ ہمارے دور میں مکمل ہوگی ۔

اس ترقی سیپ ورا علاقہ کھلے گا۔ترقی بجلی کی طرح پھیلے گی ۔اپنے دور میں انشاء اللہ بجلی کی قلت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے۔چترال کے لوگ سن لیں لواری ٹنل بھی اس دور میں مکمل ہوگی ۔یہ خوشخبری شانگلہ والوں کے لئے ہے۔موجودہ صوبائی حکومت معلوم نہیں کچھ کرے گی یا نہیں وفاقی حکومت ترقی کرائے گی ۔

راتوں رات لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی ۔اس دور حکومت میں ختم کریں گے۔موٹرویز کا جال بچھائیں گے۔دسمبر میں کراچی سے لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھاشا ڈیم بنا رہے ہیں ۔یہ منگلا اور تربیلا سے بھی بڑا ڈیم ہوگا اس کی تعمیر جلد شروع ہوگی ۔تاریخ میں اتنا بڑا منصوبہ کسی نے نہیں بنایا ۔ہم نے آ کر معاملات کو سنبھالا اب وہ بہتری کی طرف جارہے ہیں ۔

نواز شریف نے دن رات محنت کر کے چین سے 40 ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کئے۔اگر آج کہتا ہوں کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی تو کسی بنیاد پر کہتا ہوں جنہیں ہمارے ساتھ شامل ہوا ہے۔سندھ پنجاب میں منصوبے لگ رہے ہیں۔بھاشا ڈیم سے4500 اورداسو سے 4500 میگاواٹ بجلی ملے گی جس سے بجلی کی قلت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے ۔آپ کو بجلی چاہیے یا دھرنے؟دھرنوں سے ملک پیچھے جائے گا ۔

بے روز گاری ختم نہیں ہوگی بڑھے گی ۔ترقی نہیں تنزلی ہوگی۔دھرنے عداوت ہیں اور جوزبان نوجوانوں کو سکھائی جاتی ہے کیا آپ نئے پاکستان میں یہ زبان بولیں گے۔ان کے ماں باپ کو سوچنا چاہیے کہ وہ کہاں بچوں کو بھیج رہے ہیں ۔غیرت مند پاکستانی اس زبان کو برداشت نہیں کر سکتا۔اتنے جھوٹ ساری زندگی مین نہیں سنے ۔یہ ساری حدیں پھلانگ گئے ہیں ۔

پاکستان بن کر تمیز تہذیب اخلاق کی سیاست کرو ان کو بدتمیزی نہ سکھاؤ ۔

یہ طریقہ بدلنا ہوگا۔گوادر سے نوابشاہ تک ہم نئی گیس پائپ لائن بچھا رہے ہیں ۔ایران سے گوادر تک بچھا رہے ہیں جس سے گیس کی قلت ختم ہوگی۔پاکستانی کو ترقی کی بلندیوں تک لیکر جانا چاہتے ہیں۔ایماندار سے آپ کی خدمت کررہے ہیں ۔نوجوانوں کی خدمت کررہے ہیں ۔شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب فرض ادا کررہے ہیں ۔دہشت گردی کا خاتمہ کررہے ہیں ۔دن رات ملک کو پرامن بنانے کے لئے کوشاں ہیں وقت آئے گا پاکستان کا ایشین ٹائیگر بنے گا۔

ان دھرنوں کی وجہ سے ہم بہت پچھلے چلے گئے ۔روپیہ مضبوط ہو رہا تھا وہ گر گیا۔ترقی کی شرح دو بارہ بہتر ہو رہی ہے ۔کراچ سٹاک مارکیٹ بہترین منڈی بن رہے ہیں ۔تیزی سے منصوبے مکمل کررہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ اس خطے میں ایک ہزار سکول بنائے جارہے ہیں ۔یہ ان علاقوں میں بن رہے ہیں جہاں زلزلہ آیا تھا ۔اس پر 8 ارب خرچ ہو رہے ہیں ۔ایبٹ آباد،بٹگرام،مانسہرہ،کشمیر اور دیگر علاقے شامل ہیں ۔

پشاور سے لنڈی کوتل تک موٹروے لیکر جائیں گے اور ایک دن لنڈی کوتل سے کابل تک موٹروے بنے گی ۔افغان صدر سے بات ہوئی ہے اور اسے کہا کہ کابل سے ہم وسطی ایشیا تک جائیں گے اور تجارت پاکستان سے کراچی اور گوادر جائے گی اور پاکستانی تجارت کا مرکز بنے گااور18 کروڑ عوام مستفید ہوں گے ۔تیزی سے آئی ہوئی پسماندگی ختم ہوگی جگہ جگہ سکول،کالج اور ہسپتال بنائیں گے ۔

ان لوگوں نے بھی سیلاب زدگان کے لئے اکٹھے کئے وہ کہاں گیا۔ہم نے سوات میں ہسپتال بنایا یہ شفافیت ہوئی ہے ۔جھوٹ بولنے سے شفافیت نہیں ہوتی ہم تو گندی زبان کاجواب بھی نہیں دیتے۔کہاں 25 اورکہاں150 سیٹیں ۔کہتے ہو دھاندلی ہوئی ہے ۔مجھے ایک لاکھ 45 ہزار ووٹ ملے ان کو45 ہزار ۔یہ کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے۔ ھرنے نے جو پاکستان کو نقصان پہنچایا جو بدتمیزی کا سبق سکھا رہے ہیں اس کی سزا2018 ء کے الیکشن میں قوم آپ کو دے گی ۔

نواز شریف نے کہا کہ چند دنوں میں کراچی جا کر موٹروے ک سنگ بنیاد رکھوں گا۔

میانوالی،ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ ،گوادر تک سڑک بنے گی ۔یہ پاکستان چین راہداری بنے گی ۔چین کا مال گوادر تک آئے گا۔چند دنوں میں سامان پہنچنے گااور علاقے تجارت کا مرکز بنے گا۔مجھے حویلیاں اور یہاں کے رہنے والوں سے پیار ہے۔کے پی کے والے سوچ رہے ہیں ۔نیا کے پی کے نظر نہیں آرہا ۔

نئے پاکستان کی جھلک نظر نہیں آرہی ۔تھانوں میں کرپشن بڑھ رہی ہے۔سڑکوں کا برا حال ہے ۔ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ منصوبہ ہوا کا تازہ جھونکا اور روشن کے پی کے کا پیغام ہے۔کل سے پٹرول کی قیمت میں مزید9 روپے46 پیسے لیٹر کمی کررہے ہیں۔آج قیمت 94 روپے19 پیسے ہے ۔کل سے 84 روپے53 پیسے قیمت ہو جائے گی ۔ہائی آکٹین کی قیمت میں10 روپے18 پیسے کمی کی جارہی ہے ۔

مٹی کا تیل کی قیمت میں4.34 روپے کمی ،ہائی سپیڈ ڈیزل101-21 سے کم کر کے94.9روپے کیا جارہا ہے۔ 7 روپے12 پیسے کمی ،لائٹ ڈیزل آئل 5.39 روپے آج سے 84.37 ،پھر77.98 روپے ہو جائے گا۔امید ہے دھرنے والے اس پر اعتراض نہیں کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کی حکومتوں سے کہوں گا کہ کرایوں میں کمی آنی چاہیے ۔کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی کمرٹوٹ جانی چاہیے۔ انشاء اللہ کسانوں کے ٹیوب ویل اورٹریکٹر سستے چلیں گے اور پیداواری لاگت میں کمی ہوگی ۔کارخانے بھی سستے چلیں گے ۔آلو ،پیاز ،ٹماٹر نیچے آئے گا، میں تو آپ کا چاہنے والا ہوں ابھی تو آغاز ہے ۔آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟۔۔۔۔