پارٹی چھوڑکر تحر یک انصاف میں جانیوالے اعجاز چوہدری کی ڈگر ی جعلی ہے‘رانا ثنا اللہ خان،

سپریم کورٹ میں ڈگر جعلی ہونے کی درخواست دائر کی‘دسمبر میں ان کی سپریم کورٹ میں تاریخ ہے‘سابق صوبائی وزیر قانون

ہفتہ 29 نومبر 2014 19:11

پارٹی چھوڑکر تحر یک انصاف میں جانیوالے اعجاز چوہدری کی ڈگر ی جعلی ہے‘رانا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑکر تحر یک انصاف میں جانیوالے اعجاز چوہدری کی ڈگر ی جعلی ہے ‘ سپریم کورٹ میں ڈگر جعلی ہونے کی درخواست دائر کی‘دسمبر میں ان کی سپریم کورٹ میں تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں اعجاز چوہدری کے مستعفی ہونے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اعجاز چوہدری کی ڈگری متنازعہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں ملا اور جیت کے بعد ان کاکہناتھاکہ ڈگری جعلی نہیں اور وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرناچاہتے ہیں کچھ عرصہ کے بعد ان کی ڈگر ی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج ہوئی جس میں ان کی ڈگر کالعدم قرار دے دی گئی ،جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں ڈگر ی اصلی ہونے کی درخواست دائر کی ،دسمبر میں ان کی سپریم کورٹ میں تاریخ ہے اور ان کو پتہ ہے کہ ان کی ڈگر ی جعلی ہے اور یہ سپریم کورٹ میں کیس ہار جائیں گے اور نشست کھونے کے ساتھ ساتھ مقدمے کا بھی سامنا کرناپڑے گا توانہوں نے یہی بہتر سمجھا کہ مستعفی ہوکر جان چھڑائیں۔

متعلقہ عنوان :