بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے لیزر ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور

ہفتہ 29 نومبر 2014 19:40

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے لیزر ..

لاہور /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے لیزر ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں سرحدی باڑ موجود نہیں ہے وہاں لیزر روشنیاں لگانے کا منصوبہ ہے ان لیزر روشنیوں میں سے کسی بھی چیز کے گزرنے پر الارم بج اٹھیں گے اسی طرح جن علاقوں میں باڑ موجود ہے وہاں زیر زمین سرنگوں کی اطلاع دینے والے سینسر لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے‘ اس کے علاوہ تھرمل سینسر استعمال کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔بھارت ان تمام ٹیکنالوجیز کا استعمال اپنے دوست اسرائیل سے متاثر ہوکر کرنا چاہ رہا ہے جو پہلے ہی اپنی غیر قانونی سرحدوں پر ان کا استعمال کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :