پٹرولیم مصنوعات کی نئے نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے‘چیف سیکرٹری کا ڈی سی اوز کو حکم،

رات 12بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:05

پٹرولیم مصنوعات کی نئے نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے‘چیف سیکرٹری کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) چیف سیکرٹری پنجاب نویداکرم چیمہ نے کہا ہے کہ 30نومبر رات 12بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئے نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے اور تیل کے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نویداکرم چیمہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کمشنرز و ڈی سی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں آئل ڈپو سے پٹرول پمپ تک پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو یقینی بنائیں ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کوحکم دیا کہ پٹرولیم منصوعات کے نرخ میں کمی کے بعد عوام کو معاشی فائدہ پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں اور دیگر اشیائے صرف کے نرخ میں بھی کمی یقینی بنائی جائے اور تمام کمشنرز و ڈی سی اوز پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ نرخ پر فراہمی کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :