جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے ،کسی کو بھی دباؤ میں اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے ‘ آصف علی زرداری،
جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانیوالی دھکمیوں پر تشویش ہے ،ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتی ہے، سابق صدر سے بلاول ہاؤس لاہور میں چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں کی ملاقات ، پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
ہفتہ 29 نومبر 2014 20:08
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے اور ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتی ہے، جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانیوالی دھکمیوں پر تشویش ہے ،کسی کو بھی دباؤ میں اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور آمد کے بعد بلاول ہاؤس میں ملاقات کرنے والے چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ملاقات میں آج ( اتوار) کو پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ رہنماؤں کی جانب سے آصف زرداری کو پارٹی کی پنجاب میں صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے 48یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی امید ہے اور انسانی قدروں کے لیے کام کرتی ہے، اقتدار کے مالک پاکستانی عوام ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ عوام کی طاقت ان کو لوٹائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.