ایبولا وائرس کے خلاف 5 روزہ مہم ختم ، پاکستان میں ایبولا کے نشانات نہیں ملے : عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:16

ایبولا وائرس کے خلاف 5 روزہ مہم ختم ، پاکستان میں ایبولا کے نشانات نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر۔2014ء) ایبولا وائرس کے خلاف جاری سروسز ہسپتال میں5 روزہ مہم ختم ہو گئی۔عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے جاری ایبولا وائرس سے نمٹنے اور اس کے علاج کے حوالے سے مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت لاہور کے سروسز ہسپتال میں ایبولا وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر مچل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں کہیں بھی ایبولا وائرس کے نشانات نہیں ملے ہیں ۔اس وائرس کے حوالے سے پاکستان کے تمام ائر پورٹس پر بیرون ممالک سے آنے والے تمام افراد کا معانہ کیا گیا تاہم پاکستان میں کہیں بھی ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔انہون نے مزید کہا کہ عالی ادارہ صحت اس معاملے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :