ڈاکٹروں نے طاہرالقادری سے ملاقات پر پابندی عائد کردی‘ترجمان

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:24

ڈاکٹروں نے طاہرالقادری سے ملاقات پر پابندی عائد کردی‘ترجمان

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ان سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری کا ایک بار پھر طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کی ناساز طبیعت کے باعث ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔