سرینگر لال چوک میں بھارتی فوج کے بنکر پر گرنیڈ حملہ ،8افراد زخمی ،

حملہ پاکستان نے کروایا ،جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی پاکستانی ایجنسیو ں کی مایوس کن کوشش ہے ، کشمیر انتخابات میں بھاری ٹرن آؤٹ سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں، بی جے پی کا الزام

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:39

سرینگر لال چوک میں بھارتی فوج کے بنکر پر گرنیڈ حملہ ،8افراد زخمی ،

سرینگر( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) سرینگر کے لال چوک میں بھارتی فوج کے بنکر پر عسکریت پسندوں کے گرنیڈ حملے میں سات شہری اور ایک فوجی زخمی ہوگیا ۔ بی جے پی نے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی یہ پاکستانی ایجنسیوں کی مایوس کن کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ڈی ایس پی لال چوک میں واقع بھارتی فوج کے بنکر پر جنگجوؤں نے گرنیڈ بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور سات شہری زخمی ہوگئے دریں اثناء بی جے پی کے ترجمان سامیت یاترا نے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی یہ ناکام کوشش ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات میں بھاری ٹرن آؤٹ سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں