صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار روپے سے کم ہوکر46ہزار روپے کی سطح پرآگئی

ہفتہ 29 نومبر 2014 21:18

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار روپے سے کم ہوکر46ہزار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت روز بروز گرتی جا رہی ہے، ہفتہ کوسونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار روپے سے کم ہوکر46ہزار روپے کی سطح پرآگئی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14ڈالر کی مزیدکمی دیکھنے میں آئی جس کے بعدفی اونس سونے کی عالمی 1168ڈالر پرآگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار 300روپے سے کم ہوکر46ہزار 800روپے پرآگئی اسی طرح384روپے کی کمی سے ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی دس گرام قیمت 40ہزار 157روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے گھٹ گئی اورجس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 580روپے پرآگئی۔