Live Updates

کل شام 7 بجے سے پہلے جلسہ ختم کر دیا جائیگا: تحریک انصاف

ہفتہ 29 نومبر 2014 21:41

کل شام 7 بجے سے پہلے جلسہ ختم کر دیا جائیگا: تحریک انصاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان رات آزادی کنٹینرر میں ہی گزاریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا باقاعدہ آغاز صبح 12 بجے کر دیا جائیگا اور 7 بجے سے پہلے جلسے کا اختتام کر دیا جائیگا، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جلسے سے نماز مغرب کے بعد خطاب کریں گے جبکہ وہ رات آزادی کنٹنرز میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کل تحریک انصاف اسلام آباد میں دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایک بار پھر بھرپور انداز سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے جا رہی ہے۔ اسلام آباد کی پریڈ لین سے جناح ایونیو تک وسیع پنڈال کو سجایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اسٹیج سیکٹری فیصل جاوید کہتے ہیں پاکستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد عمران خان پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کریگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملک بھر سے خواتین کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کے لیے ایک روز قبل ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ خواتین کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ تمام جلسوں کے مقابلے میں 30 نومبر کو خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہو گی۔ ایک طرف تحریک انصاف اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے تو دوسری جانب جلسہ گاہ کے اندر شرکاء کی بڑی تعداد کو سنبھالنا اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا خود تحریک انصاف کے لیئے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات