خالد سومرو کے قاتلوں کو تین روز میں گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ،واقعہ کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے ،صوبائی حکومت نے قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا تو سندھ کے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں،

مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری امام الدین کھوسو کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:06

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری امام الدین کھوسو نے سندھ حکومت سے کہا ہے کہ جے یو آئی کے رہنما سینٹرز علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو تین روز میں گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور واقعہ کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے اگر حکومت نے قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا تو سندھ کے کشیدہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں وہ عوامی رابطہ آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انکے ہمراہ تعلقہ نیو سکھر کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد میرانی , اعظم خان , آغا جاوید , اسلام عباسی , محمد افضل بھٹی دیگر بھی موجودتھے امام الدین کھوسو نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو بہادر , نڈر اور ملنسارر انسان تھے ان کی شہادت سے جے یو آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ن لیگ انکے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں امن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے علماء کرام کوسوچھے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا جارہا ہے جس کا مقصد سندھ میں فرقہ وارنہ فسادات کرانا بھی ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ میں صوبے کو نظام کو چلانے کی صلاحیت نہیں ہے وزیر اعلی کو کوئی بات یاد نہیں رہتی پیپلز پارٹی کی قیادت کوچاہئیے وزیر اعلی ٰ کو فوری تبدیل کرکے کسی نوجوان کو وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائر کرے انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے اور اس واقعہ کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :