فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے خاتون کی بر ہنہ مووی بنانے کے مقدمہ میں نامزد 5خواتین سمیت 10ملزمان کو باعزت بری کردیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:09

فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے خاتون کی بر ہنہ مووی بنانے کے مقدمہ ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے اور مسماة رانی نامی خاتون کی بر ہنہ مووی بنانے کے مقدمہ میں نامزد 5خواتین سمیت 10ملزمان مسماة گل زادی ،مسماة رابعہ ،مسماة شاہدہ ،مسماة فریا یوسف ،احسان علی،اسماعیل ،غلام حیدر اور حنیف کو سماعت کے موقع پر مدعی مقدمہ مسماة رانی کی جانب سے ملزمان کو شناخت نہ کرنے پر تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا‘ مارکیٹ تھانے پر 2مئی 2014کومسماة رانی نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں ملزمان پر الزام لگایا تھا انہوں نے گھر میں گھس کر مارپیٹ ،لوٹ مار کی اور اسکی برہنہ مووی بناکر نیٹ پردینے کی دھمکیاں دیں۔