پاکستان جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے قیام کے لئے تمام ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،خواجہ آصف

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:35

پاکستان جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے قیام کے لئے تمام ہمسایہ اور علاقائی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے قیام کے لئے تمام ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ کو فوجی کارروائی پر اعتماد کرنا چاہیے جو قبائلی علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلا امتیاز کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ چین اور روس اہم ممالک ہیں جو خطے کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو فوری طور پر ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اس اہم مسئلے کو حل کرے

متعلقہ عنوان :