مسلسل دو مہینوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ کمی سے افراط زر میں خاصی کمی ہوگی ، پرویز رشید

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:35

مسلسل دو مہینوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ مسلسل دو مہینوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ کمی سے افراط زر میں خاصی کمی ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں عوام کوخاطر خواہ ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کومسلم لیگ نون کی حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کے ثمرات جلد حاصل ہوناشروع ہوجائینگے۔

ایک سوال کے جواب میں پرویزرشید نے کہاکہ تحریک انصاف کے جلسے کے شرکا نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گاایک انٹرویو میں سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تمام صوبوں میں روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ عام شہری بھی اس سے مستفید ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تمام صوبوں میں ترقی اور بہتری پر توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ موٹروے کے منصوبوں سے پٹرول کی بچت میں مدد ملے گی۔سعد رفیق نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء پر بھی اثر پڑے گا۔ ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی کوریڈور سے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو یکساں فائدہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تمام سیکٹرز میں بہتری اور ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور حویلیاں ایکسپریس وے منصوبوں سے عوام کی زندگی میں انقلاب آئے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے شمالی علاقوں میں یونیورسٹیاں، انڈسٹریل زونز اور دیگر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :