جہانیاں،قریبی شادی پر جانے سے منع کرنے پر سوتیلی ماں نے 13 سالہ بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،مقدمہ درج ملزمہ گرفتار

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:47

جہانیاں،قریبی شادی پر جانے سے منع کرنے پر سوتیلی ماں نے 13 سالہ بچی کو ..

جہانیاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) قریبی شادی پر جانے سے منع کرنے پر سوتیلی ماں نے 13 سالہ بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،مقدمہ درج ملزمہ گرفتار ،بچی نے خود کشی کی ہے ملزمہ کا صحافیوں کو بیان،تفصیل کے مطابق چک82 کے رہائشی محمد رفیق گجر نے اپنی بیٹی 13 سالہ مقدس کو بڑے بھائی بشیر احمد جو آج کل دبئی میں ہے کو پالتو دے رکھی تھی بشیر احمد ملزمہ نازیہ سے دوسری شادی کر کے ملک سے باہر چلا گیا تھا جس پر سوتیلی ماں نازیہ بی بی نے 13 سالہ مقدس کو گود میں لے رکھا تھا مقتولہ مقدس قریبی شادی پر جانے کی ضد کر رہی تھی جس پر سوتیلی ماں نازیہ بی بی منع کرتی رہی لیکن طیش میں آکر 13 سالہ مقدس کو پسٹل سے گولی مار کر قتل کر دیا پولیس تھانہ مترو کے ایس ایچ او مہر پرویش اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ نازیہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمہ نازیہ بی بی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی نے خود کشی کی ہے جبکہ میں بے گناہ ہوں جبکہ پو لیس تھانہ مترو کے ایس ایچ او مہر پرویز نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمہ نازیہ بی بی نے ہی مقدس کو قتل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :