چہرے پر گیند لگنے سے اسرائیلی امپائر جاں بحق

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:48

چہرے پر گیند لگنے سے اسرائیلی امپائر جاں بحق

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر۔2014ء)اسرائیل کے ساحلی شہر اشدود میں ایک کرکٹ میچ کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے ایک امپائر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 60 سالہ امپائر گیند لگنے پر موقع پر ہی بے ہوش ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ جو گیند امپائر کے چہرے سے ٹکرائی وہ انتہائی زوردار تھی اور ان کے چہرے پرلگنے سے پہلے وکٹ سے بھی ٹکرائی تھی۔ اسرائیلی امپائر کی ہلاکت کا واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آ یا ہے جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فلپ ہیوگ پہلے ہی سر میں گیند لگنے کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔