دنیا میں پاکستان کو دفاعی مصنوعات تیا رکرنیوالے ممالک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے ،مظہر ممتاز،

اب اس مرحلے میں آ گئے ہیں کہ اپنا لوہا منوا سکیں ،آئیڈیاز نمائش کی وجہ سے ملکی دفاعی مصنوعات کی برآمدات10ملین ڈالر سے تجاوز بھی کر چکی ہے،آئیڈیاز کے لئے حکو مت کی جانب سے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا جاتا، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن ملکی دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے کے اسٹال لگانے والوں کوڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن50فیصد چھوٹ دیتی ہے اور باقی50فیصد کی رقم اسی مد میں حکومت ادا کرتی ہے اس معاملے میں حکومت سے کوئی گلا نہیں حکومت کے پاس بھی وسائل کم ہیں اور ہم ان پر بوجھ بننا نہیں چاہتے، آٹھویں آئیڈیاز نمائش کے بارے میں بریفنگ

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:31

دنیا میں پاکستان کو دفاعی مصنوعات تیا رکرنیوالے ممالک کے طور پر تسلیم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن پاکستان کے ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن بریگیڈیئر مظہر ممتازنے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کو دفاعی مصنوعات تیا رکرنیوالے ممالک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور اب اس مرحلے میں آ گئے ہیں کہ اپنا لوہا منوا سکیں ،آئیڈیاز نمائش کی وجہ سے ملکی دفاعی مصنوعات کی برآمدات10ملین ڈالر سے تجاوز بھی کر چکی ہے،آئیڈیاز کے لئے حکو مت کی جانب سے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا جاتا، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن ملکی دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے کے اسٹال لگانے والوں کوڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن50فیصد چھوٹ دیتی ہے اور باقی50فیصد کی رقم اسی مد میں حکومت ادا کرتی ہے اس معاملے میں حکومت سے کوئی گلا نہیں حکومت کے پاس بھی وسائل کم ہیں اور ہم ان پر بوجھ بننا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں آٹھویں آئیڈیاز نمائش کے بارے میں بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔ بریگیڈیئر مظہر ممتازنے کہا کہ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن پاکستان منفرد مقام رکھتا ہے اور اپنی محنت و جانفشانی کی وجہ سے ہم اپنا مقصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دفاعی سازو سامان کی برآمدات دنیا کے حالات اور ڈپلومیٹک صورتحال پر انحصار کرتی ہے لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ دفاعی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے نجی اور حکومتی شعبے جدید آلات بنا رہے ہیں، ملکی دفاعی مصنوعات کی برآمدات10ملین ڈالر سے بھی بڑھ چکی ہے لیکن اس اعداد و شمار میں مختلف مرحلوں میں تبدیلی بھی آتی رہتی ہے تاہم مجموعی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹھویں آئیڈیاز نمائش وسیمینار کے اچھے نتائج ملنے کی توقعات ہے سال2012ء میں 209نمائش کنندگان نے حصہ لیا تھا لیکن اس نمائش میں333نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جس میں پاکستانی فرم بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نمائش کے دوران مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ انہیں فوری برآمدات شروع کر دی جائے گی اس کے بعد بھی کافی وقت درکار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی بہت سے معاہدے پائپ لائن میں ہیں جے ایف17تھنڈر پر بھی بات چیت ہو رہی ہے سپر مشاق کے معاہدے بھی ہو رہے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ ہم دنیا کو الخالد ٹینک بھی دیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس میں عام حالات میں بھی لوگ مشکل سے آتے ہیں لیکن ہم پاکستان کے حوالے سے مثبت امیج دنیا کو دینا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :