جنوری 2015ء میں نئی فلم بنا رہا ہوں ،اداکار شان 7رول کرینگے‘ پرویز رانا ، یہ ایک نئے انداز کی فلم ہو گی جو منفرد قسم کے موضوع پر بنائی جائیگی ‘ معروف ہدایتکار کی گفتگو

اتوار 30 نومبر 2014 10:59

جنوری 2015ء میں نئی فلم بنا رہا ہوں ،اداکار شان 7رول کرینگے‘ پرویز رانا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار پرویز رانا نے کہا ہے کہ جنوری 2015ء میں نئی فلم بنا رہا ہوں جس میں پہلی مرتبہ پاکستان کے سپر سٹار اداکار شان 7رول کرینگے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ایک نئے انداز کی فلم ہو گی جو منفرد قسم کے موضوع پر بنائی جائیگی اور اس فلم میں شان سے سات مختلف رول کرواؤں گا۔ جبکہ فلم کی کاسٹ میں مہوش حیات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ پرویز رانا نے کہا کہ یہ میری زندگی کی پہلی فلم ہے جس میں کسی اداکار کو سات رول دیے جائیں گے اور بطور اداکار شان کی بھی پہلی فلم ہو گی جس میں وہ 7مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :