نیوزی لینڈ کی پاکستان پر بمباری ختم،339رنز کی برتری حاصل ہو گئی، 2نئے ریکارڈز قائم کر دیئے

اتوار 30 نومبر 2014 11:53

نیوزی لینڈ کی پاکستان پر بمباری ختم،339رنز کی برتری حاصل ہو گئی، 2نئے ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 690رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ہے ، چوتھے روز کھیل کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے 637رنز 8کھلاڑی پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے آوٴٹ ہونے والے 9ویں کھلاڑی مارک کریگ تھے انہیں 65رنز پر محمد حفیظ نے آوٴٹ کیا ، آخری کھلاڑی ایش سودھی کی وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 22رنز بنائے ، یوں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 339رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ، آج نیوزی لینڈ 2نئے ریکارڈز قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے ، 690رنز نیوزی لینڈ کی جانب سے کسی بھی اننگ میں کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے ، جبکہ سودھی نے محمد حفیظ کو چھکا لگا کر نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک ہی اننگز میں سب سے زیادہ باوٴنڈریز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 22چھکے ،66چوکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :