حکومت رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے ،پورے ملک سے لوگ جلسے میں شرکت کے لیے نکل چکے ہیں:شاہ محمود قریشی

اتوار 30 نومبر 2014 12:15

حکومت رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے ،پورے ملک سے لوگ جلسے میں شرکت کے لیے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا کے پی ٹی آئی ہی نئے پاکستان کی تحریک چلائے گی اس لئے میں 27 نومبر 2011 کو گھوٹکی کے قافلے میں عمران خان کیساتھ شامل ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد نے میرے یقین کو مستحکم کر دیا،عوام نے 108 روز سے دھرنے کیلئے تمام رکاوٹیں روند ڈالی ہیں اور اپنی خواہشات کو مار کر دھرنے میں شامل رہیں ،عوام کو چاہیے کہ وہ نئے پاکستان کی تحریک کیلئے گھروں سے نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کارکنوں کا راستہ نہ روکے ،پورے ملک سے شرکاءجلسے میں شرکت کے لیے نکل پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :