Live Updates

نواز شریف مشکل میں پھنسا ہوا ہے، ٹیکس کی رقم سے روزانہ 3کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کر رہا ہے، نواز لفافہ پالیسی ناکام ،ہماری تحریک کامیاب ہو جائے گی‘ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پرپیغام

اتوار 30 نومبر 2014 12:47

نواز شریف مشکل میں پھنسا ہوا ہے، ٹیکس کی رقم سے روزانہ 3کروڑ روپے اشتہارات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے نواز شریف سخت مشکل میں پھنسا ہوا ہے، نواز شریف ٹیکس کی رقم سے روزانہ 3کروڑ روپے میرے خلاف اشتہارات پر خرچ کر رہا ہے، نواز لفافہ پالیسی ناکام ہماری تحریک کامیاب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جلسے سے قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ کارکن اگے بڑھیں کہ منزل قریب ہے، آج ہمارے لئے فیصلہ کن دن ہے، ہم انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں نواز شریف ہم سے خوفزدہ ہو کر ٹیکس کی رقم سے روزانہ 3کروڑ روپے میرے خلاف اشتہارات پر خرچ کر رہا ہے،نواز شریف سخت مشکل میں پھنسا ہوا ہے، نواز لفافہ پالیسی ناکام ہماری تحریک کامیاب ہو جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات