64نمبرشرٹ کوئی آسٹریلوی کرکٹر نہیں پہنے گا، مائیکل کلارک

اتوار 30 نومبر 2014 12:59

64نمبرشرٹ کوئی آسٹریلوی کرکٹر نہیں پہنے گا، مائیکل کلارک

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) اب 64نمبر شرٹ کوئی آسٹریلوی کرکٹر نہیں پہنے گا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے فلپ ہیوز کی وفات پراپنی ٹیم کی طرف سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 64نمبر شرٹ جو فلپ ہیوز پہنتے تھے اسے ان کی یاد میں محفوظ کیا جا رہا ہے اور اب 64نمبر شرٹ کوئی آسٹریلوی کھلاڑی نہیں پہنے گا۔مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم جس اذیت سے گزر رہے ہیں اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلپ ہیوز کے خاندان کیساتھ غم میں برابر کر شریک ہونے کا بھی اظہار کیا۔کلارک فلپ کے ساتھ گزرے وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے روتے رہے ان کا کہنا تھا کہ فلپ ایک خوش مزاج ساتھی تھا۔وہ ملک کیلئے کرکٹ کھیلتا تھا اور بہت کچھ کرنا چاہتا تھا ہم فلپ کے والدین سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم سے جو ہو سکا ہم فلپ کے خواب کو پورا کرنے کیلئے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈریسنگ روم اب کبھی پہلے کی طر ح نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :