پاکستان کی سرکاری ایجنسیاں بھارت میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں، بدقسمتی سے پاکستان نے اپنی اصلاح نہیں کی،پاکستان اب بھی کشمیر میں بھارتی فورسز سے لڑنے والے عسکریت پسندوں کی معاونت کر رہا ہے

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

اتوار 30 نومبر 2014 13:05

پاکستان کی سرکاری ایجنسیاں بھارت میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ اس کی سرکاری ایجنسیاں بھارت میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں اور بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران الزام لگایا کہ پاکستان اب بھی کشمیر میں بھارتی فورسز سے لڑنے والے عسکریت پسندوں کی معاونت کر رہا ہے۔

سنگھ نے رواں ہفتہ جموں کشمیر میں آرمی پیٹرول ٹیم پر ہونے والے ایک حملے کا ذکر کیااور کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان نے اپنی اصلاح نہیں کی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کیغیر ریاستی عناصر ان کے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی انٹر سرورسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو 'سٹیٹ ایکٹرز' میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ مجھے یہ کہنے میں ہچکچاہٹ نہیں کہبھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں پاکستانیغیر ریاستی عناصر کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

سنگھ نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ پاکستان عسکریت پسندوں کو لگام دے۔ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں بھارتی پولیس، نیم سرکاری دستوں اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے مزید کہا کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروہ بھارتی مسلمانوں کو ورغلا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شر پسندوں کو اس حوالے سے کامیابی نہیں مل سکے گی۔سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب حال ہی میں سارک کانفرنس ختم ہوئی ہے۔کانفرنس میں پاک بھارت دشمنی باقی معاملات پر حاوی رہی۔

متعلقہ عنوان :