حکومت آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی خواجہ آصف
پاکستان جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے قیام کے لئے تمام ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے امریکہ کو فوجی کارروائی پر اعتماد کرنا چاہیے انٹرویو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو فوری طور پر ان کے حقوق ملنے چاہئیں وزیر دفاع
اتوار 30 نومبر 2014 13:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حتی الوسع کوششیں کررہے ہیں وزیراعظم خود 2017تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاکہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے ۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ا ئندہ عام انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی ۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حتی الوسع کوششیں کررہے ہیں ۔وزیراعظم خود 2017تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے سماجی رویوں میں تبدیلی پر زور دیا اور کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں میں برداشت کامظاہرہ کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ کو فوجی کارروائی پر اعتماد کرنا چاہیے جو قبائلی علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلا امتیاز کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ چین اور روس اہم ممالک ہیں جو خطے کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو فوری طور پر ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اس اہم مسئلے کو حل کرے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.