پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال ٹیسٹ میں 18 سنچریز بناکر تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 30 نومبر 2014 14:42

پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال ٹیسٹ میں 18 سنچریز بناکر تمام ٹیموں کو پیچھے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) 2014ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے صرف نوٹیسٹ کھیلے۔لیکن18 سنچریز بناکردیگر تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوہزارچودہ کا آغاز سری لنکاکیخلاف ابوظبی میں اکتیس دسمبرکوشروع ہونے والا ٹیسٹ ڈراکرکے کیا۔ دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سمیت قومی ٹیم نے اس سال نوٹیسٹ کھیلے ہیں۔

سری لنکا سے پانچ ٹیسٹ میں تین ہارے،ایک جیتا۔ایک ڈرا ہوا۔آسٹریلیا سے دوٹیسٹ کھیلے دونوں جیتے۔نیوزی لینڈ سے پہلا جیتا۔ دوسرا دبئی میں جاری ہے۔نو ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بیس سنچریاں بناکر تمام ٹیسٹ ممالک کوپیچھے چھوڑ دیا۔ماسٹر بیٹسمین یونس خان چھ سنچریوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ کپتان مصباح الحق نے چھپن گیندوں پر تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ برابرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سال چارتھری فیگر اننگز کھیلیں۔وکٹ کیپرسرفراز احمد ،احمد شہزاد اور اظہرعلی نے تین تین سینکڑے جڑے۔یونس خان، مصباح الحق اوراظہرعلی نے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگ کو تھری فیگرز سے یادگار بنایا۔سری لنکا کی ٹیم دس ٹیسٹ کھیل کربارہ سنچریزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ نے آٹھ ٹیسٹ میں گیارہ سینکڑے بنائے۔ آسٹریلیا چھ ٹیسٹ کھیل کر دس سنچریاں اسکورکرسکا۔بنگلہ دیش نے سات اور انگلینڈ نے آٹھ ٹیسٹ میں نو تھری فیگر اننگز کھیلیں۔جنوبی افریقا چھ ٹیسٹ میں چھ سنچریاں بناسکا۔بھارت نے سات ٹیسٹ میں پانچ، ویسٹ انڈیز نے پانچ ٹیسٹ میں چارسنچریز بنائیں۔

متعلقہ عنوان :