خبردار! چائے کا زیادہ استعمال معدے میں تیزابیت اور قبض کا باعث بنتا ہے،رپورٹ

اتوار 30 نومبر 2014 15:04

خبردار! چائے کا زیادہ استعمال معدے میں تیزابیت اور قبض کا باعث بنتا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء)خبردار! چائے کا زیادہ استعمال معدے میں تیزابیت اور قبض کا باعث بنتا ہے، معدے کا السر ہو سکتا ہے۔ حاملہ خواتین کے استعمال پر نومولود بچوں کو متاثر کرتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق70 سنٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

دماغی قوتوں میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔کثرت سے چائے کا استعمال کرنے سے چہرے کا رنگ زرد اختلاج قلب،ذکاوت حس ،عصبی درد اور ہسٹریا کے دورے ہو سکتے ہیں۔برطانوی طب دانوں نے چائے کے کثرت سے استعمال کو مضر صحت قرار دیا ہے۔چائے میں موجود مادہ ،کیفین،جہاں اعصابی نظام کو زیادہ متحرک کرتا ہے وہاں دوسرے امراض بھی جنم لیتے ہیں