ڈاکٹر قادری کو بتا دیا تھا کہ بھکر میں انعام اللہ نیازی ہی جیتے گا کیوں کہ وہ اور نوانی پرانے سیاسی کھلاڑی ہیں،جس شخص کوڈاکٹر قادری نے ٹکٹ دیا وہ دو تین الیکشن لڑ چکا تھا، اسکی پرفارمنس پہلے ہی اچھی نہیں تھی، اس سیٹ پر الیکشن لڑ کر عوامی تحریک نے بھکرمیں ا نتخابی ٹھکانہ بنا لیا

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو

اتوار 30 نومبر 2014 15:15

ڈاکٹر قادری کو بتا دیا تھا کہ بھکر میں انعام اللہ نیازی ہی جیتے گا کیوں ..

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ میں نے ڈاکٹر قادری کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ بھکر میں انعام اللہ نیازی ہی جیتے گا کیوں کہ وہ اور نوانی پرانے سیاسی کھلاڑی ہیں۔جس شخص کوڈاکٹر قادری نے ٹکٹ دیا وہ دو تین الیکشن لڑ چکا تھا اسکی پرفارمنس پہلے ہی اچھی نہیں تھی البتہ اس سیٹ پر الیکشن لڑ کر عوامی تحریک نے بھکرمیں اپنا نتخابی ٹھکانہ بنا لیا ہے۔

وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سردار آصف احمد علی نے کہا کہ اگر ڈاکٹر قادری بیمار نہ ہوتے تو پھرپی ٹی آئی کے جلسے میں شمولیت کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ ہوتی ۔میں نے تو رائے دی تھی کہ ایک وفد کو انکے جلسے میں ضرور جانا چاہئے۔مگر اس کے بعد میری ڈاکٹر قادری سے بات ہی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک ایک دوسرے کی دشمن نہیں ہیں دونوں ایک دوسرے کو بڑی عزت دیتے ہیں دونوں کے مقاصد ایک ہیں۔لیکن دونوں اپنا الگ تشخص بھی رکھتے ہیں۔لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ یہ دونوں پارٹیاں مستقبل میں ایک دوسرے سے نہیں مل سکتیں۔

متعلقہ عنوان :